Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessسیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ



(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1292 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے اوسط قیمت 1286 روپے کے مقابلے میں 0.48 فیصد زیادہ ہے، 13 جون کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1203 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1199 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  ہفتہ رفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1298 روپے، راولپنڈی1293 روپے، گوجرانوالہ 1320 روپے، سیالکوٹ 1280 روپے، لاہور1320 روپے رہی،فیصل آباد1280  روپے، سرگودھا1265 روپے، ملتان 1281 روپے، بہاولپور1300 روپے، پشاور1300 روپے اوربنوں میں 1290 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1166 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1280 روپے، لاڑکانہ 1187 روپے، کوئٹہ 1230 روپے اورخضدارمیں 1177روپے ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی ) کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 فیصلے کے مطابق سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3 روپے کلو کر دیا گیا، مجوزہ فیصلے کے اطلاق سے ہی سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں مزید کم از کم 50 روپے اضافے کا امکان ہے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں