Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessسیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ



(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 8اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.21 فیصد زیادہ ہے،زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1497 روپے ریکارڈکی گئی ۔

 اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1381 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.01 فیصد زیاد ہ ہے ۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1537 ، راولپنڈی 1513، گوجرانوالہ 1520، سیالکوٹ 1530، لاہور 1550، فیصل آباد 1460، سرگودھا 1450، ملتان 1457، بہاولپور 1480، پشاور 1500 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1500 روپے ریکارڈکی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 14 اگست سے پہلے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی میں سیمنٹ کی  بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1338 ، حیدر آباد 1325، سکھر 1450لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1430 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1343 روپے ریکارڈکی گئی ۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں