Monday, January 6, 2025
ہومBusinessسی پیک کے اہم ترین ریلوے منصوبے ایم ایل ون کی ابتدائی...

سی پیک کے اہم ترین ریلوے منصوبے ایم ایل ون کی ابتدائی منظوری



(سعید احمد سعید) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سی پیک کے اہم ترین ریلوے منصوبے ایم ایل ون کی ابتدائی منظوری دے دی۔

ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی پیک کے اہم ترین ریلوے منصوبے ایم ایل ون کا از سر نو پی سی ون منظور ہو گیا، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی جانب سے ایم ایل ون منصوبے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی، منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنگ کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ماہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

سی ڈی ڈبیلو پی نے 6.7 ارب ڈالر کے  ریلوے کا پی سی ون منظور کر لیا، منصوبے کی فائنل اپرول کے لیے پی سی ون ایکنک کو بجھوا دیا گیا، ایکنک منظوری کے بعد اگست میں بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔

ٹینڈرز میں چائینز کمپنیاں ہی حصہ لے سکیں گئیں، پہلے فیز میں کراچی سے ملتان 929 کلو میٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن شروع کی جائے گئی، منصوبے کے بعد ٹرین ٹریک پر 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ پہ چل سکے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں