Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessسی ڈی 70 اور 125 کی حالیہ قیمتیں سامنے آگئیں

سی ڈی 70 اور 125 کی حالیہ قیمتیں سامنے آگئیں



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا موٹرسائیکلز پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں سے ایک ہیں، جو اپنی پائیداری اور کفایت شعاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔ اس کمپنی کی دو موٹرسائیکلز سی ڈی 70اور سی جی 125کو پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔
یہ بائیکس دہائیوں قبل متعارف کرائے جانے کے بعد سے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ آج بھی پاکستانی مارکیٹ میں راج کر رہی ہیں۔ حالیہ عرصے میں مہنگائی کی شرح میں اضافے اور دیگر عوامل کے پیش نظر ہنڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور اب ان کی قیمتیں ریکارڈ حد کو چھو رہی ہیں۔
اس وقت سی ڈی 70کی قیمت1لاکھ 57ہزار 900روپے، سی ڈی 70ڈریم کی قیمت 1لاکھ 68ہزار 900روپے، ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 2لاکھ 8ہزار 900روپے، ہنڈا سی جی 125کی قیمت2لاکھ 23ہزار 900روپے اور ہنڈا سی جی 125سپیشل ایڈیشن کی قیمت 2لاکھ 82ہزار900روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں