Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessشام کی نئی انتظامیہ نے ایک خاتون کو انتہائی طاقتور عہدہ دے...

شام کی نئی انتظامیہ نے ایک خاتون کو انتہائی طاقتور عہدہ دے دیا



دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کی نئی حکومت نے  مئیسا صبرین کو شام کے مرکزی بینک کی گورنر  مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وہ  بینک کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

مئیسا صبرین اس سے قبل مرکزی بینک میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جن میں فرسٹ ڈپٹی گورنر اور سپروائزنگ ڈائریکٹر کے عہدے شامل ہیں۔ وہ آفس سپرویژن ڈپارٹمنٹ کی سربراہ کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ العربیہ کے مطابق صبرین 2018 سے دمشق سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن بھی ہیں، جہاں وہ مرکزی بینک کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مئیسا صبرین اکاؤنٹنگ میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں، جو ان کے مالیاتی امور میں مہارت کا ثبوت ہے۔

صبرین کی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب نئی شامی حکومت میں خواتین کی شمولیت پر زور دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل  اسی ماہ عائشہ الدیباس کو آفس فار ویمنز افیئرز کی سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا، جو اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں