Monday, December 23, 2024
ہومBusinessشپنگ لائنز کی من مانیاں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے عالمی آڈرز تاخیر کا...

شپنگ لائنز کی من مانیاں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے عالمی آڈرز تاخیر کا شکار ہونے لگے



(بلال ڈوگر) شپنگ لائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانیوں کے باعث ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے عالمی آڈرز تاخیر کا شکار ہونے لگے، 5 ہزار ڈالر عالمی شپنگ والا کرایہ 7 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا۔

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، شپنگ کیلئے بھیجے جانے والے کنٹینرز ، ویسلز کے انتظار میں پورٹ پر موجود ہیں، شپنگ لائنز کی جانب سے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا گیا لیکن پھر بھی بحری جہازوں پر کنٹینزر کو جگہ نہیں مل رہی، کرایہ 5 ہزار ڈالر سے 7 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔

ایکسپورٹرز کاکہنا ہے کہ زیادہ کرائے کے باوجود جگہ نہیں مل رہی، وفاقی حکومت کی جانب سے مقامی مسائل نہیں سنے جارہے، عالمی مسائل کیسے حل کر ائیں گے؟ بروقت شپنگ نہ ہونے اور عالمی آرڈرز میں تاخیر کے باعث مستقبل میں عالمی خریداروں کی جانب سے آرڈرز بھی کم ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کا عمل شروع

ایکسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتے شپنگ کرائے اور آرڈرز کی تکمیل میں تاخیر سے آنے والے مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات پر مزید منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں