منگل کو سینسیکس 4.40 پوائنٹس یعنی 0.01 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 82,555.44 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دن میں کاروبار کے دوران یہ 159.08 پوائنٹس تک ٹوٹ گیا تھا۔ وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج نفٹی 1.5 پوائنٹس کے معمولی اضافہ کے ساتھ 27,279.85 پوائنٹس کی ریکارڈ اونچائی پر بند ہوا تھا۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں بجاج فائنانس، انفوسس، ادانی پورٹس، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، بھارتی ایئرٹیل، انڈسینڈ بینک اور ٹاٹا موٹرس سب سے زیادہ نقصان میں تھے۔ منافع میں رہنے والے شیئرو میں آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فنسرو، ٹائٹن، نیسلے اور ایچ ڈی ایف سی بینک شامل تھے۔