Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessصنعتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی دینے کا فیصلہ

صنعتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی دینے کا فیصلہ


—فائل فوٹو

وفاقی وزارتِ تجارت نے صنعتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزارتِ تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو 9 سینٹ فی یونٹ بجلی دینے کی سمری کابینہ کو بھجوائی جا رہی ہے۔

ذرائع وزارتِ تجارت نے بتایا ہے کہ ایس آئی ایس ایف سے بھی اس کی منظوری لی گئی ہے، اس کا مقصد مقامی صنعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہے۔

وفاقی وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق 16 سینٹ فی یونٹ پر کوئی صنعت دنیا کی صنعتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

ذرائع وفاقی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ ایک دو روز میں منظوری ہو جائے گی۔

اس ضمن میں نگراں وفاقی وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بجلی سستی کر کے ہی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، امید ہے کہ اسی ہفتے کابینہ اسے منظور کر لے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں