(وقاص عظیم) نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس میں گھریلو ، کمرشل اور سی این جی سیکٹر شامل ہیں، کھاد کارخانوں کے لیے یکساں گیس ٹیرف کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مسابقتی کمیشن کو کھاد کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کو کھاد کی قیمتیں مستحکم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔