Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessصوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: وزیرِ خزانہ...

صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: وزیرِ خزانہ پنجاب


پنجاب کے وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن—فائل فوٹو

پنجاب کے وزیرِ خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج پچھلے 9 ماہ اور اگلے 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے جو صوبے میں ترقی کا روڈ میپ دیا اس پر کام ہوتا نظر آئے گا، نگراں حکومت نے آئین کے آرٹیکل 126 کے تحت اخرجات کیے۔

صوبائی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے بعد منتخب حکومت آتی وہ تمام اخراجات اسمبلی سے پاس کرواتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ منتخب حکومت ناصرف نگراں حکومت بلکہ پچھلی حکومتوں کا آڈٹ کر سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں