Monday, December 23, 2024
ہومBusinessعالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی



(اشرف خان)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ منفی سے  مستحکم کردی ، ساتھ ہی ساتھ موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق موڈیز کی جانب سے پاکستانی بینکوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا گیا ،موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو بھی مستحکم کر دیا گیا ،عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی اے اے ٹو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 5 پاکستانیوں کو سزائے موت  کون سے جرم میں سزا سنائی گئی ؟ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں