Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی...

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی



( 24 نیوز )  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کی بڑی کمی ہو گئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق  امریکہ میں کمرشل انوینٹری بڑھنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی،مارچ 2020 کے بعد خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے ،امریکی خام تیل 3 فیصد کمی سے 83 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ،لندن برینٹ آئل 2.70 فیصد کمی سے 87.40 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

،خبر رساں ایجنسی  نے بتایا ہے کہ ایران کے  اسرائیل پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں تیزی کا رجحان تھا ، مارکیٹ اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے پر نظریں جمی تھی ،جنگ کی صورتحال کی وجہ سے تیل کے سودوں پر پریمئم بڑھ گیا تھا۔

علاوہ ازیں چین کی جانب سے کمزور معاشی اعدادوشمار آنے پر طلب میں کمی کے خدشات بڑھ گئے ،طلب میں کمی کے خدشات پر خام تیل کے سودوں میں مندی کا رحجان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں