Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessعالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں مہنگا ہوگیا



(ایاز رانا)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ،پاکستان میں فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا مقامی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا  9 ڈالر کمی سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا 

دس گرام سونا 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6ہزار 619 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 2850 روپے پر برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپےکاہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 343 روپے بڑھ کر 206619 روپے ہے۔

ضرور پڑھیں:مہنگائی کے دور میں ہونڈا کی سستی گاڑی آ گئی

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2284 ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل ہوکر 2304 ڈالر فی اونس ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں