Monday, January 6, 2025
ہومBusinessعالمی مارکیٹ میں کوئلہ 3 سال کی کم ترین سطح پر چلا...

عالمی مارکیٹ میں کوئلہ 3 سال کی کم ترین سطح پر چلا گیا



(اشرف خان) عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 2021 کی سطح پر واپس لوٹ گئیں ،پاکستانی روپے میں فی ٹن درآمدی کوئلے کی قیمت 25 ہزار 600 روپے سے نیچے آگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت 91 ڈالر 40 سینٹس فی ٹن تک گرگئی ، پاکستانی روپے میں فی ٹن درآمدی کوئلے کی قیمت 25 ہزار 600 روپے سے نیچے آگئی ،درآمدی کوئلے سے بجلی بنانے پر بجلی سستی ہوگی ،15 مارچ 2021 کو عالمی مارکیٹ میں  کوئلے کی قیمت 91 ڈالر فی ٹن تھی جو کہ پاکستانی روپے میں 14287 روپے بنتی تھی ،عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی بلند ترین سطح 460 ڈالر فی ٹن سے اب 80 فیصد سستی ہوچکی ہیں،8 مارچ 2022 میں درآمدی کوئلے کی قیمت 460 ڈالر فی ٹن کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھیں،مارچ 2022 میں درآمدی فی ٹن کوئلے کی قیمت 82188 روپے تھی ۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی کوئلے کی قیمت کم ہونے سے پاکستانی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا،کوئلے سے بننے والی بجلی کی لاگت میں نمایاں کمی ہوگی ،پاکستان میں 3 ہزار میگا واٹ بجلی کوئلے سے بنائی جارہی ہے،کوئلے کی قیمت کم ہونے سے کوئلے کے پاور پلانٹ کی لاگت میں نمایاں کمی ہوگی ۔ 

یہ بھی پڑھیں :ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بارش کی پیشگوئی 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں