کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک بھر ایک تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپےکاہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونےکا بھاؤ 343 روپے بڑھ کر 206619 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔