کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں سونا مہنگاہونے کے باعث پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر مہنگا ہوکر 2343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 2لاکھ 6 ہزار 447 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب ایک تولہ چاندی 2800 روپے پر برقرار ہے۔