عیدالاضحیٰ کے بعد ملک میں پہلے کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 315 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2 ہزار 335 ڈالر فی اونس ہے۔