Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessعیدکے بعد کاروبار کا دوسرا روز ڈالر پاؤنڈ اور ریال سب مہنگے

عیدکے بعد کاروبار کا دوسرا روز ڈالر پاؤنڈ اور ریال سب مہنگے



(اشرف خان)عید کے بعد کاروبار کے دوسرے روز بھی روپے کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.60 روپے سے کم ہوکر 278.51 روپے پر بند ہوا ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے مہنگا ہوکر 280.37 روپے پر پہنچ گیا ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو  24 پیسے مہنگا ہوکر 297.79 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 33 پیسے کمی سے 352 روپے ، یو اے ای درہم 22 پیسے اضافے سے 75.84 روپے ،سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 73.80 روپے کا ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : سونا 1600 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟ جانیے

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ  قائم ہو گیا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 80ہزار 59  کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ 80 ہزار کی سطح کے بعد سے آتار چڑھاؤ کا شکار رہی ، 100انڈیکس 9 پوانٹس کے اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا ، ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار 810 کی نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں