Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessعید پر زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں: وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب

عید پر زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں: وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب


—فائل فوٹو

پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹروں کو عید پر معمول سے زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں۔

یہ بات وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے اپنی زیرِ صدارت اجلاس میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ مالکان عوام سے تعاون نہیں کر سکتے تو زیادتی بھی نہ کریں، عید پر اپنے علاقے جانے والوں کی اکثریت ملازمت پیشہ ہے۔

پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والا مافیا عید کی خوشیوں کو زنگ لگانے کا باعث ہے، لاہور سمیت تمام شہروں میں ٹرانسپورٹ حکام مانیٹرنگ کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام زائد کرایہ نہ دیں، زیادہ کرایہ لینے والوں کی نشاندہی کریں، اس سلسلے میں اوور لوڈنگ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرانے پر بھی پابندی ہو گی۔

پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، کرائے کی چیکنگ عید اور بعد میں بھی جاری رہے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں