کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ 2 سالوں کی طرح رواں سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کر نسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیےجائیں گے۔سٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب شہری نئے نوٹوں کے حصول کیلئےپرائیویٹ بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی پر معذرت کی جارہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئےنوٹ جاری نہ ہونےکی وجہ سے اس سال بھی شہریوں کو کاپیاں جاری نہیں ہو سکیں گی۔