Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessعید کی آمد ۔۔نئے نوٹ بیچنے والوں کی چاندی ایک دن میں...

عید کی آمد ۔۔نئے نوٹ بیچنے والوں کی چاندی ایک دن میں کتنا منافع کما لیا ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عید کی آمد ۔۔نئے نوٹ بیچنے والوں کی چاندی، ایک دن میں  کتنا منافع کما لیا ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی نئے نوٹوں کی چھپائی اور خاص طور پر 100 روپے والے نوٹ نئے تو دور کی بات پرانی گڈی کا حصول بھی بینکوں سے انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ مگر حیرت انگیز طور پر ملک بھر میں چھوٹے چھوٹے پتھاروں پر پرائز بانڈ اور پرانے پھٹے ہوئے نوٹوں کا کاروبار کرنے والے ڈیلر جو کہ غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کو تبدیل کرنے کا بھی کام کرتے ہیں وہ رمضان کے دنوں میں خاص طور پر نۓ نوٹوں کی گڈی کا کاروبار کرتے ہیں جو اس وقت عروج پر ہے۔

“جنگ ” کے مطابق  عید کی وجہ سے کراچی کے بولٹن مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ اور ملحقہ گلیوں میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 100 کے قریب پتھارے گذشتہ روز سے دیکھنے میں آئے۔ ان پتھاروں پر نئی گڈیوں کے ریٹ کچھ یوں وصول کیے جا رہے تھے: 100 والی گڈی پر منافع 800 سے ایک ہزار روپے، 50 والی گڈی پر منافع 500 سے 700 روپے، 20 والی گڈی پر منافع 400 سے 600 روپے اور 10 والی گڈی پر منافع 300 سے 400 روپے۔ ایک ایک پتھارے والے کی تحویل میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف ڈینومینیشن کی نئی گڈیاں موجود تھیں۔

 ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک پتھارے والا یومیہ 50 ہزار سے 1 لاکھ روپے کما رہا ہے اس طرح دیکھا جائے تو صرف کراچی کی بولٹن مارکیٹ ایریا سے ہی1 کروڑ روپے روزانہ کے نوٹوں کی بلیک کا کاروبار ہو رہا ہے اور یہی حال ملک کے دیگر بڑے شہروں راولپنڈی، لاہور اور دیگر کا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب اگر نئے نوٹ نہیں چھاپے گئے تو پچھلے برس اور اس برس یہ کہاں سے آگئے اور بلیک کی فروخت پر ایف آئی اے کیا کر رہا ہے۔ اسی حوالے سے ایف ائی اے سٹیٹ بینک کے سربرا ہ بہاول استو نے بھی فون اٹھانے سے گریز کیا مگر کراچی کے ایک اور افسرنے انکشاف کیا کہ نئے نوٹوں کی پتھاروں پر فروخت ادارے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور اس حوالے سے لازمی قانون سازی ہونی چاہیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں