Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessعید کے بعد کاروبارکے پہلے روز ہی ڈالرسستا

عید کے بعد کاروبارکے پہلے روز ہی ڈالرسستا



( اشرف خان)عید کی چھٹیوں کے بعدڈالرکےمقابلے روپے کی قدر میں بہتری،انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسےسستا،انٹر بینک میں ڈالر 277.94 سے کم ہو کر 277.80 روپے کا ہو گیا۔

عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کے مقابلےمیں روپے کی قدر مستحکم ریکارڈ کی جارہی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوا ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق یوروبانڈکی مدمیں 1 ارب ڈالرکی ادائیگی کےباوجود روپے کی قدرمستحکم ہے،انٹربینک میں ڈالرکی قدر 14 پیسےکم ہوکر  277.80 پر آگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر ڈالر 277.95 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤکا رجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت سےمنفی زون میں آ گئی ہے،کے ایس 100 انڈیکس 57 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 257 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ماہر سٹاک مارکیٹ شہر یار بٹ نے کہا ہے کہ ایران کےاسرائیل پرحملے کہ کچھ اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پرپڑے ہیں،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کارمحتاط ہوگئےہیں،سرمایہ کاربینکنگ سمیت کچھ سیکٹرزمیں محدودسرمایہ کاری کررہے ہیں،آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کےلیئےپاکستانی حکام کی امریکہ میں موجودگی کااچھااثرسرمایہ کاروں نےلیاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اورسعودی حکام کی پاکستان کےدورےکی خبروں سےبھی مثبت اثرات کسی حدتک حصص بازارپرمرتب ہوئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں