Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessغلط حکمتِ عملی کے باعث بجلی مہنگی ہوئی وزیرِ توانائی اویس لغاری

غلط حکمتِ عملی کے باعث بجلی مہنگی ہوئی وزیرِ توانائی اویس لغاری



(24 نیوز )وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ حکمت عملی کا فقدان ہے، گردشی قرضوں اور بلند شرح سود کا بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاکہ آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات ہیں، رواں سال 10پاور کمپنیوں کی نجکاری ہوجائے گی،پاور سیکٹر کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اس شعبے میں فوری طور پر بڑے پیمانے کی اصلاحات ناگزیر ہیں،برقی گاڑیوں کی ری چارجنگ کے لیے ملک بھر میں اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، ملک میں برقی گاڑیوں کو فروغ ملے گا تو پیٹرول کی درآمد میں کمی واقع ہوگی،وفاقی وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ مشاورت سے اور جامع حکمتِ عملی طے کرکے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ اسے ختم نہیں کیا جاسکتاہے ، تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھیں تو کوئی بہتر راہ نکالی جاسکتی ہے، اس حوالے سے حکومت اپنے طور پر کوششیں کر رہی ہے، توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کے کردار سے متعلق چند ایک امور کے طے کیے جانے سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں