Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم


وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری روکنے کے امور پر اجلاس ہوا،

اجلاس میں وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔

وزارت توانائی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسے ہونے والی ملاقات پر بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی چوری کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،

وزیر اعظم نے علی امین گنڈاپور سے ہونے والی ملاقات میں پیشرفت کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،

بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، لوگوں کو گرمی میں ریلیف دیا جائے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں