Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessفروری میں مہنگائی کی شرح 23 فیصد رہی ادارہ شماریات

فروری میں مہنگائی کی شرح 23 فیصد رہی ادارہ شماریات



(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے فروری میں مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا،فروری میں مہنگائی 23 فیصد ہوگئی ،رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک ملک میں مہنگائی کی شرح 27.96 فیصد رہی ،فروری میں گیس چارجز 10 فیصد بڑھ گئے ،ایک ماہ میں پھل 6.8 ، شہد 3.1 اور مچھلی 3.14 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر گیس 318.74 فیصد مہنگی ہوئی،ایک سال میں بجلی 74.88 فیصد مہنگی ہوئی،اسی طرح سالانہ بنیادوں پر ٹماٹر 114.5 اور سگریٹس 71.24 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں مصالحہ جات 55.33 ، چینی 53.4 ، گڑ 46.5 اور سبزیاں 46.2 فیصد مہنگی ہوئیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آٹا 44.9، لوبیا 41.3 ، مشروبات 40.2 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں ٹرانسپورٹ کرائے 35 فیصد اور درسی کتب 34.7 فیصد مہنگی ہوئیں،سالانہ بنیادوں پر رہائش 29.5 فیصد اور گھریلو سامان 28 فیصد مہنگا ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار،روپیہ تگڑا ہو گیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں