Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessفلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند...

فلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان



(ویب ڈیسک) فلور ملز ایسوسی ایشن نے 11جولائی سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملزم ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے، ساڑھے 5 فیصد ٹیکس لگایا ہے، فلور ملز مالکان فوری فلور ملز بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن میں نے ذاتی طور پر بدھ تک کا وقت دیا ہے، 11 جولائی بروز جمعرات سے مارکیٹ کو سپلائی بند کر دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے ٹیکس سے 20 کلو کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگا، پاکستان فلورملز کی جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے، جولائی سے گندم کی پسائی بند کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادوشمار جاری

دوسری جانب وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ بوگس ریکارڈ اور مہنگے داموں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں عمل میں لائیں گے، مہنگے داموں سپلائی کرنیوالے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کریں گے، یومیہ بنیادوں پرمارکیٹ کے نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے محکمہ خوراک پنجاب نے مہنگا آٹا فروخت کرنے پر3 فلور ملز کے لائسنس معطل کیے اور ناقص انتظامات پر 52 فلور پوائنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں