Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessقرض کا 80 فیصد سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا مالی سال...

قرض کا 80 فیصد سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اعداد و شمار جاری



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
 اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بجٹ کا 64 فیصد قرض کی ادائیگی پر خرچ ہوا، قرض کی ادائیگی پر اخراجات بڑھنے کی وجہ بلند شرح سود ہے، صرف سود کی ادائیگی پر 4.2 کھرب روپے خرچ ہوئے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سود کی ادائیگی پر 2.6 کھرب روپے خرچ ہوئے تھے، گزشتہ سال کے مقابلے میں اسی عرصے میں قرض کی ادائیگی پر 65 فیصد زیادہ خرچ ہوئے، سول حکومت اور دفاعی امور کے لئے مختص بجٹ کا 42 فیصد خرچ ہوا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے رواں مالی سال میں قرض اور سود کی ادائیگی کیلئے 7.3 کھرب روپے رکھے ہیں، قرض اور سود کی ادائیگی پر بجٹ کا 58 فیصد مختص ہے، مجموعی طور پر مقامی اور بین الاقوامی قرض کا 80 فیصد سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مقامی قرض کی ادائیگی پر 3.72 کھرب اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر 502 ارب روپے خرچ ہوئے، ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص 950 ارب میں سے صرف 158 ارب روپے خرچ ہوئے، حکومت کو مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترقیاتی پروگرام پر 50 فیصد خرچ کرنا ہوتا ہے۔مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کا مالی خسارہ 2.7 کھرب یا جی ڈی پی کے 2.5 فیصد کے برابر ہوگیا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 میں 1.78 کھرب یا جی ڈی پی کا 2.1 فیصد تھا۔اعداد و شمار کے مطابق صوبوں کا کیش سرپلس 289 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال 101 ارب روپے تھا، وفاقی حکومت کا مجموعی خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد رہا، وفاقی حکومت کا مجموعی خسارہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 2 فیصد تھا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی خسارے کا 77 فیصد مقامی ذرائع سے پورا کیا گیا، جولائی سے دسمبر 2023کے دوران وصولیوں میں 63 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکس سے آمدن میں 30 فیصد اور نان ٹیکس آمدن میں 117 فیصد اضافہ ہوا، پہلے 6 ماہ میں پاکستان کی مجموعی آمدن 4 کھرب سے زیادہ رہیں، گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران پاکستان کی مجموعی آمدن 2.5 کھرب روپے تھی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پرائمری سرپلس 1.8 کھرب روپے رہا، ایف بی آر کی آمدن 30 فیصد اضافے سے 4.5 کھرب روپے رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں