قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے اہم اہداف کی دستاویز سامنے آگئیں، جس کے مطابق آئندہ بجٹ انفرااسٹرکچر کیلئے 827 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں توانائی کیلئے 253 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔
آئندہ بجٹ میں پانی کے منصوبوں کیلے 206 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا، سماجی شعبے کیلئے 280 ارب کا ترقیاتی بجٹ، صحت کیلئے 45 ارب روپے، تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کیلئے 93 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا۔
دستاویز کے مطابق ایس ڈی جیز کیلئے آئندہ مالی سال 75 ارب روپے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، غذا اور زراعت کیلئے 42 ارب روپے، گورننس کیلئے 28 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
سائنس اور آئی ٹی کیلئے 79 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا گیا۔
کے پی میں انضمام شدہ اضلاع کیلئے 64 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے جبکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 75 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔