Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessقومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل کردی گئی

قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل کردی گئی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں ردو بدل کر دیا گیا، ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 13.76 سے کم کرکے13.57 فیصد مقرر ہو گئی۔

24 نیوز کے مطابق پینشنرز اور بہبودسرٹیفکیٹ پر شرح منافع 15.60 سےکم کرکے15.36فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 14.76سے کم کرکے 14.64 فیصد، سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 15.93 سےکم کرکے15.85 فیصد مقرر کر دیا گیا۔سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا جبکہ ایک سالہ سروا ٹرم اکاؤنٹ کا منافع 18.54 فیصد سے بڑھاکر19.10 فیصد کردیا گیا، قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں