Monday, December 23, 2024
ہومBusinessقیمتوں میں پھر ردوبدلگاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے اہم خبر

قیمتوں میں پھر ردوبدلگاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے اہم خبر


(ویب ڈیسک)قیمتوں میں پھر ردوبدل،گاڑیاں خریدنے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی،پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس میں 7 فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے بڑھا دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب تھی،خیال رہے کہ 8 مارچ کو حکومت نے مقامی سطح پر اسمبل ہونے والے ایسی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا تھا، جن کی قیمت 40 لاکھ روپے سے زائد تھی، جو پاکستان کسٹم ٹیرف کے چپیٹر 87.03 میں آتی ہیں،دیگر آٹو اسمبلرز بھی جی ایس ٹی میں اضافے کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی نظرثانی شدہ قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

 واضح رہے کہ 2 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کرکے صارفین کو ششدر کردیا تھا،قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہ کرتے ہوئے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر کے مطابق پاک سوزوکی نے سوزوکی آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر (اے جی ایس)، اور وی ایکس ایل (اے جی ایس) کی قیمت بالترتیب بڑھا کر 23 لاکھ 31 ہزار، 27 لاکھ 7 ہزار، 28 لاکھ 94 ہزار، 30 لاکھ 45 ہزار کردی تھی، یہ کاریں پہلے 22 لاکھ 51 ہزار، 26 لاکھ 12 ہزار، 27 لاکھ 99 ہزار، 29 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  باتیں بس، اب ایکشن کا وقت آگیا، رواں ہفتے کیا کرنا ہے؟وزیر خزانہ نے بتا دیا

ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمت بالترتیب 38 لاکھ 58 ہزار، 42 لاکھ 44 ہزار، 45 لاکھ 46 ہزار روپے کر دی گئی، یہ پہلے 37 لاکھ 18 ہزار، 40 لاکھ 84 ہزار اور 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں فروخت کی جاتی تھیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں