Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessلاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا 

لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا 



 (24نیوز)مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے، لاہور میں مہنگی سبزیوں اور پھلوں کے بعد عام آدمی کیلئے مرغی کا گوشت بھی قوت خرید سے باہر ہونے لگا ۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی، ایک ہی دن میں چکن کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 421 روپے فی کلو میں ملنے لگا ہے۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف خریدنے کی تو پہلے ہی سکت نہیں اب چکن بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

 دوسری جانب مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ قیمت  انتظامیہ مقرر کرتی ہے، چکن مہنگا ہونے سے ان کی دکانیں خالی پڑی ہیں، گاہک بہت کم آ رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں