Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessلیبر پیداوار صلاحیت میں پاکستان خطے میں سب سے پیچھے برآمدات میں...

لیبر پیداوار صلاحیت میں پاکستان خطے میں سب سے پیچھے برآمدات میں سری لنکا بھی آگے نکل گیا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گڈز اور سروسز کی برآمدات میں دیوالیہ کا شکار ہونے والا ملک سری لنکا بھی پاکستان سے آگے نکل گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب رہا، سری لنکا کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 30 فیصد تک پہنچ گئیں جبکہ پاکستان کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 12 فیصد کے برابر ریکارڈ کی گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق فلپائن، مصر اور بنگلا دیش بھی برآمدات میں پاکستان سے آگے ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھارت کی برآمدات بھی جی ڈی پی کے 24 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق مصر برآمدات میں سب سے آگے ہے جس کی برآمدات جی ڈی پی کا 30 فیصد ہیں، فلپائن کی برآمدات جی ڈی پی کے 22 فیصد تک پہنچ گئی ہیں جبکہ بنگلا دیش کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 16 فیصد کے برابر ہیں۔دستاویزات کے مطابق ملکی برآمدات گزشتہ 13سال سے خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں، پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں، بھارت، ترکیے اور فلپائن کی لیبر پیداواری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں