Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کےلیے پاکستان میں 250 ملین ڈالر...

ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کےلیے پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی



(ویب ڈیسک)پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سےایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت ایک کمپنی  پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہے۔
 اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر بھمبھانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اے ڈی ایم گروپ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر بھمبھانی  نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک سٹیشن قائم کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کی جائے گی۔

یاسر بھمبھانی  نے اس موقع پرمزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ایک بار چارج ہونے پر 300 کلومیٹر تک چل سکتی ہیں، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں