Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessمالی سال 2023۔24 کے دوران برآمدات میں نگران حکومت سبقت لے گئی

مالی سال 2023۔24 کے دوران برآمدات میں نگران حکومت سبقت لے گئی



(وقاص عظیم)مالی سال 2023۔24 کے دوران برآمدات میں نگران حکومت سبقت لے گئی،مالی سال 2024 کی برآمدات میں نگران دور کی برآمدات تقریبا 6 ارب ڈالرز زیادہ رہیں۔  

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ نگران دور کے 7 ماہ میں برآمدات 18 ارب 30 کروڑ ڈالرز تھیں،نگران دورمیں اگست 2023 سے لیکر فروری 2024 کےدوران برآمدات میں اضافہ ہوا،مالی سال 2024 میں نگران دورمیں برآمدات 12 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں،نگران حکومت کی بدولت مالی سال 2024 کا برآمدات ہدف حاصل کرنے میں مدد ملی۔

 ذرائع وزارت تجارت کا مزید کہناتھا کہ مالی سال 2024 کی برآمدات میں نگران دور کا حصہ 67.44 فیصد رہا،گزشتہ مالی سال نگران دورکے سوا باقی ماندہ برآمدات کاحصہ 32.56 فیصد رہا،مالی سال2024 کیلئے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024 میں ملکی برآمدات 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں،پاکستان گزشتہ مالی سال 2023،24 کیلئے مقرر کردہ برآمدات کا ہدف حاصل کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بعد کس کس ادارے کی نجکاری ہو گی؟فہرست سامنے آ گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں