Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessمانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار


فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ زخائر 8.3 ارب ڈالر ہو گئے، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2022 میں 17 ارب ڈالر تھا۔

انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے، مہنگائی پر توانائی قیمتوں کا اثر اہم ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی، مارچ میں شرح سود کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال مہنگائی 23 سے 25 فیصد رہے گی جبکہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 سے 3 فیصد رہے گی، صنعتی، زرعی ترقی کے سبب جی ڈی پی بہتر رہے گی۔

جمیل احمد نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بہتر ہوئی ہے۔ زیر گردش نوٹوں میں 400 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد مہنگائی شرح میں کمی ریکارڈ کی جائے گی، آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی سخت شرح سود پالیسی کے سبب ہوگی، عالمی منڈی میں تیل، اجناس کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مانیٹری پالیسی کا رحجان سخت رہے گا، ہماری طرف سے آئی ایم ایف سے مانیٹری پالیسی کا کوئی لیول طےشدہ نہیں ہوتا۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ماہانہ درآمدات تقریباً 80 کروڑ ڈالر بڑھی ہیں، حقیقی درآمدات کی طلب پوری ہو رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں