Monday, January 6, 2025
ہومBusinessمحصولات کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے وزیر...

محصولات کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ و محصولات  محمد اورنگزیب کی زیر صدارت  ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا،جس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آرکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لئے ایف بی آر کی محصولات اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے بریفنگ دی،چیئرمین ایف بی آر نےایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے  اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب  بڑھانے اور محصولات کی وصولی میں اضافہ کے لئے  ٹیکس کی بنیاد وسیع کی جائے، رواں مالی سال کے محصولات کے اہداف حاصل کرنے کیلئےہر ممکن کوشش کی جائے۔

اجلاس میں پھنسے ہوئے محصولات کی جلد وصولی کے لئے زیرالتوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کی حکمت عملی وضع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں