Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessمرغی سستی دکانداروں نےمٹنبیف کے من مانے ریٹس مقرر کر دیے

مرغی سستی دکانداروں نےمٹنبیف کے من مانے ریٹس مقرر کر دیے



(24نیوز)لاہورمیں دو روز میں مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی، آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

 برائلر مرغی کا گوشت 7روپے سستا ہونے کے بعد 584 روپے کلو ہو گیا ہے۔ لاہور میں 2 روز کے دوران برائلرمرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔آج زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو اور پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کا سلسلہ جاری ہے۔مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے تاہم 2400 سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
بیف سرکاری قیمت 800 کے بجائے 1200 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جا رہا ہے۔

دودھ 40 روپے ازخود اضافے سے 200 روپے فی لٹر فروخت کیا جارہا ہے۔دہی سرکاری قیمت 180 کی بجائے 240 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جارہا ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مٹن ،بیف ،دودھ ،دہی سرکاری قیمت پر فروخت نہ کراسکی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں