Monday, December 23, 2024
ہومBusinessمرغی کا گوشت سستاسبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

مرغی کا گوشت سستاسبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں



(ویب ڈیسک)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی، جس سے مرغی کا گوشت 594 روپے کلو ہو گیا۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی ہو گئی، زندہ مرغی کی قیمت میں بھی دو روپے کمی ہو گئی،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 396 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 410 روپے کلوہو گیا۔گزشتہ روز مرغی کا گوشت 597 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 398 اور پرچون ریٹ 412 روپے کلو تھا۔

گزشتہ روز انڈوں کی قیمت 260 روپے درجن تھی لیکن آج انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کااضافہ ہو گیا ہے جس سے فی درجن انڈے 262 روپے کے ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 730 روپے کلو تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بارش کا پانی گھر میں داخل بچوں سمیت کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟ افسوسناک خبر آگئی

دوسری جانب لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے گئے ہیں، جس کے مطابق پیاز درجہ اول 100 روپے کلو، آلو 85 روپے کلو، ٹماٹر 135 روپے کلو، سبز مرچ 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ادرک کے نرخ فی کلو600 روپے،دیسی لہسن 360 روپے، کھیرا فارمی 75 روپے، میتھی 210 روپے، بینگن 200 روپے، پھول گوبھی 130 روپے، شلجم 130 روپے کلو، شملہ مرچ 190 روپے،دیسی لیموں کے نرخ 405 روپے کلومقرر کئے گئے ہیں۔

مٹر 300 روپے، گھیا کدو 250 روپے، گاجر چائنہ 75 روپے، کریلا 95 روپے کلو دستیاب ہے،پھلوں میں سیب کالا کولو کے نرخ 340 روپے کلو، آڑو کے نرخ 205 روپے کلو، آلو بخارا کے نرخ 210 روپے کلومقرر کئے گئے ہیں۔

آم دوسہری 155 روپے کلو، آم انور رٹول 160 روپے کلو، ناشپاتی 120 روپے کلو، جامن 155 روپے کلو جبکہ کیلا درجہ اول فی درجن 140 روپے میں دستیاب ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں