Monday, December 23, 2024
ہومBusinessمرغی کا گوشت سستا انڈے مزید مہنگے ہوگئے

مرغی کا گوشت سستا انڈے مزید مہنگے ہوگئے



(ویب ڈیسک) لاہورمیں 2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی جبکہ  انڈے کی قیمت  میں مزید  بڑھ گئی۔

گزشتہ چار دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج بھی 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 533 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

دو دن میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز 13 روپے کی کمی ہوئی جبکہ آج فی کلو قیمت میں 12 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 368 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 354 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 316 روپے تک پہنچ گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں