Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessمرغی کا گوشت سستا ہو گیا

مرغی کا گوشت سستا ہو گیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کا گوشت سستا اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو کمی ہو گئی، نئی قیمت 605 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 402 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 417 روپے کلو ہو گیا ہے۔

جبکہ انڈے مزید مہنگے ہو گئے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 260 روپے کے ہو گئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 740 روپے سے 760 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔

 
 
 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں