Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessمرغی کا گوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

مرغی کا گوشت فی کلو کتنے کا ہو گیا؟



(ویب ڈیسک)مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت مزید 14 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی، گزشتہ روز گوشت 548 روپے کلو تھا،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید دس روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 374 روپے کلو، پرچون 388 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے،اس کے علاوہ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو، پرچون ریٹ 378 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 548 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں