Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessمرغی کا گوشت 384 روپےفی کلو ہو گیا

مرغی کا گوشت 384 روپےفی کلو ہو گیا



(ویب ڈیسک) مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج 08 روپے مزید کمی ہوئی ہے۔

 آٹھ روپے کمی کے بعد مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 384 روپے مقررکی گئی ہے،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 255 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 265 روپے کلومقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت  24 روپے فی کلو سستا ہوا تھا۔

گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو تھا۔، آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے۔گزشتہ رو ززندہ مرغی کی قیمت میں 17 روپے کلو تک نمایاں کمی ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں