Monday, December 23, 2024
ہومBusinessمرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر مستحکم

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر مستحکم



(24 نیوز)مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 411 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 397 پر مستحکم ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 303 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

مختلف مقامات پر دکاندار سرکاری نرخوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مرغی کا گو شت 650 روپے سے670 روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گو شت کے نرخ مختلف ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 730 روپے کلو تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں