Wednesday, January 8, 2025
ہومBusinessمرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جاری

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جاری



(24 نیوز) چکن کے گوشت کی قیمت بڑھنے کا رجحان جاری ، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مرحلہ وار 150 مجموعی اضافے کے باوجود قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں۔

دو ہفتے قبل تک مرغی کی کم کھپت ہونے فروخت پر قیمتیں کنٹرول رہی، 380 سے 450 روپے تک فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت طلب بڑھنے پر اب پرچون میں 600 روپے سے زائد فی کلوگرام میں فروخت ہونے لگے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومتی نرخ پر مرغی کی فروخت ناممکن ہے۔ ایف آئی آرز کی بجائے مارکیٹ کو اپنے ریٹ کا تعین کرنے کا اختیار دیا جائے ،مرغی کے کاروبار سے منسلک افراد کی رائے میں طلب اور رسد کا توازن بگڑنے سے قیمتیں بڑھی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا یہی صورت حال رہی تو آنے والے دنوں میں گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں