لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حالیہ بجٹ کے بعد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت گرنے کے بعد اب پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 24 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 563 روپے پر پہنچ گئی ہے ، یکم جولائی سے اب تک مرغی کے گوشت کی قیمت میں 156 روپے فی کلو تک اضافہ ہوچکا ہے ۔