Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessمرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی



(24نیوز)چکن کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،لاہور میں تین روز میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو ئی، آج بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہوئی۔

برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے کے بعد 577 روپے کلو ہو گیا ہے، لاہور میں 3 روز کے دوران برائلرمرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہوا ،آج زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 385 روپے کلو اور پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 زندہ مرغی کے تھوک ریٹ میں چار روپے کمی جبکہ پرچون ریٹ میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی ہے،فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 300 روپے کے ہو گئے ہیں۔

ملک کے دیگر شہرو ں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے سے 720 روپے تک فی کلو ہے، بعض دکاندار سرکاری نرخ کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی قیمت پر مرغی فروخت کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں