اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 26.12 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق 26.12 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 دسمبر تک 16.37 ارب ڈالر رہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22.80 کروڑ ڈالر کم ہوکر 11.85 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.32 کروڑ ڈالر کم ہوکر4.51 ارب ڈالر رہے۔