کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں ماہ کےپہلے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جون کےپہلے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 16.8 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں، ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 جون تک 14.38 ارب ڈالر رہے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر کم ہو کر 9.10 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 17.4 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.28 ارب ڈالر رہے۔