کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر16 ارب 11 کروڑ 13لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
سرکاری بینک کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر11 ارب ڈالرسے تجاوز کرگئے،سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 2کروڑ27 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب، 8کروڑ،86 لاکھ ڈالرہیں۔