Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئیآئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 27...

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئیآئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ



(اشرف خان)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر آگئی، آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اگست 2023کےمقابلے2024 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا، اگست 2024میں آئی ٹی برآمدات 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ملکی معیشت میں بہتری آنے لگی ،جولائی 24 کے مقابلے میں اگست 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے،اگست 23 کے مقابلے اگست 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 29 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی،اگست 24 میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 12 ماہ کی اوسط 27.50 کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہے،رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر پہنچ گی ہے ،آئی ٹی برآمدات میں سالانہ اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کمپنیاں عالمی سطح پر کلائنٹ بیس میں اضافہ کر رہی ہیں،آئی ٹی سیکٹر کا گلف ممالک میں زیادہ سے زیادہ کلائنٹ حاصل کرنا بنیادی وجہ ہے ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے روپے کی قدر میں استحکام سے بھی فوائد ہورہے ہیں ،آئی ٹی برآمد کنندگان منافع کا زیادہ حصہ پاکستان لارہے ہیں ۔

ضرورپڑھیں:کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تیزی سے کمی، 4 ماہ بعد سرپلس ہوگیا

یاد رہے کہ  گزشتہ سال اسی مہینے میں 15.2 کروڑ ڈالرز کے خسارے کے مقابلے میں اس سال اگست کے لیے 7.5 کروڑ ڈالر سرپلس پیدا کیے ہیں۔یہ حکومت کے لیے ایک بڑا ریلیف ہونا چاہیے کیونکہ وہ بیرونی قرضوں کی سروسز کے لیے بہت زیادہ اضافی سرپلس کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، حکومت کو مالی سال 2025 میں قرض کی سروسز کے لیے 26 .2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت ہر سال بڑھ رہی ہے، مالیاتی ماہرین کے مطابق یہ معیشت کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں